تحریف در غزلِ شکیب جلالی :)

شکیب جلالی کی معروف غزل "یہ جو دیوانے سے دو چار نظر آتے ہیں" اور ہماری مشقِ ستم، آپ احباب کے ذوقِ سلیم کی نذر: 

یہ جو دیوانے سے چھ آٹھ نظر آتے ہیں
ان میں کچھ صاحبِ بمباٹ1 نظر آتے ہیں

تیری محفل کا بھرم رکھتے ہیں سو جاتے ہیں
ورنہ یہ لوگ تو فِٹ فاٹ نظر آتے ہیں

دور تک کوئی ستارہ ہے نہ کوئی جگنو
ان دنوں آپ بھی کچھ شارٹ2 نظر آتے ہیں

ان سموسوں میں حراروں کے سوا کچھ بھی نہیں
آپ کھا کھا کے بھی اسمارٹ3 نظر آتے ہیں

جب سے اسپاٹ کی فکسکنگ کا سنا ہے شہرہ
اب تو ہرمیچ میں اسپاٹ4 نظر آتے ہیں

ہو گئے وہ بھی سگِ عاملِ تطہیرِ لباس
اب کبھی گھر تو کبھی گھاٹ نظر آتے ہیں

کچے دھاگے سے کھنچے آتے ہیں اب بھی لیکن
کچے دھاگے میں کئی ناٹ5 نظر آتے ہیں

اُن سے کہتا تھا کہ مت اتنی مٹھائی کھائیں
دیکھیے اب وہ شوگر پاٹ6 نظر آتے ہیں

محمد احمد


فرہنگ
1۔ بمباٹ : ایک قسم کی دیسی شراب 
2- short
3- smart
4- spot
5- knot
6- sugar pot

4 تبصرے:

  1. آپ ان دنوں کچھ شارٹ نظر آتے ہیں..... واہ واہ.... اعلیٰ
    بہت کمال تحریف کی ہے احمد بھائی... مزا آگیا

    جواب دیںحذف کریں
  2. بہت شکریہ ذوالقرنین بھائی!

    خوش رہیے۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. عامل تطہیر لباس۔۔۔۔۔۔۔ احمد بھائی آپ نے دھوبی کو عربی چوغہ پہنا کر نہ گھر کا رکھا اور نہ گھاٹ کا۔ سیدھا سیدھا بیچارے کو منبر پر بٹھادیا۔ ������

    تحریف بہت خوب ہے۔ ہمیشہ کی طرح مسکراہٹیں بکھیرتے رہئے۔ اللہ سلامت رکھے آپ کو۔
    ظہیر احمد

    جواب دیںحذف کریں
  4. بہت شکریہ ظہیر بھائی!

    آپ کا تبصرہ پڑھ کر دل باغ باغ ہو جاتا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں