غزل
اگرچہ وقت کے تیور کڑے تھے
مگر ہم زندگی سے کب لڑے تھے
فرارِ زیست ممکن ہی نہیں تھا
شجر کے پاؤں مٹی میں گڑے تھے
محبت بھی وہی، دنیا وہی تھی
وہی دریا، وہی کچے گھڑے تھے
وہ کب کا جا چکا تھا زندگی سے
مگر ہم بانہیں پھیلائے کھڑے تھے
اور اب تو موم سے بھی نرم ہیں ہم
کوئی دن تھے کہ ہم ضد پر اڑے تھے
رہا سر پر سلامت غم کا سورج
کم از کم اپنے سائے سے بڑے تھے
سراسیمہ سی کیوں تھی ساری بستی
بھنور تو دور دریا میں پڑے تھے
ملا وہ، کہہ رہا تھا خوش بہت ہوں
مگر آنکھوں تلے حلقے پڑے تھے
تو کیا تم نے ہمیں دھوکے میں رکھا
وفا بھی تھی یا افسانے گھڑے تھے
خزاں پہلے پہل آئی تھی اُس دن
وہ بچھڑا تو بہت پتے جھڑے تھے
وفا، مہر و مروت اور یہ دنیا
ہماری عقل پر پتھر پڑے تھے
شبِ فرقت ستارے تھے کہ آنسو
نگینے خلعتِ شب میں جڑے تھے
ہمیں احمد صبا نے پھر نہ دیکھا
کہ ہم برگِ خزاں آسا پڑے تھے
محمداحمد
اگرچہ وقت کے تیور کڑے تھے
مگر ہم زندگی سے کب لڑے تھے
فرارِ زیست ممکن ہی نہیں تھا
شجر کے پاؤں مٹی میں گڑے تھے
محبت بھی وہی، دنیا وہی تھی
وہی دریا، وہی کچے گھڑے تھے
وہ کب کا جا چکا تھا زندگی سے
مگر ہم بانہیں پھیلائے کھڑے تھے
اور اب تو موم سے بھی نرم ہیں ہم
کوئی دن تھے کہ ہم ضد پر اڑے تھے
رہا سر پر سلامت غم کا سورج
کم از کم اپنے سائے سے بڑے تھے
سراسیمہ سی کیوں تھی ساری بستی
بھنور تو دور دریا میں پڑے تھے
ملا وہ، کہہ رہا تھا خوش بہت ہوں
مگر آنکھوں تلے حلقے پڑے تھے
تو کیا تم نے ہمیں دھوکے میں رکھا
وفا بھی تھی یا افسانے گھڑے تھے
خزاں پہلے پہل آئی تھی اُس دن
وہ بچھڑا تو بہت پتے جھڑے تھے
وفا، مہر و مروت اور یہ دنیا
ہماری عقل پر پتھر پڑے تھے
شبِ فرقت ستارے تھے کہ آنسو
نگینے خلعتِ شب میں جڑے تھے
ہمیں احمد صبا نے پھر نہ دیکھا
کہ ہم برگِ خزاں آسا پڑے تھے
محمداحمد
کیا خوبصورت غزل ہے احمد صاحب، لاجواب۔ ایک ایک شعر کمال کا ہے، واہ واہ واہ
جواب دیںحذف کریںفرار زیست ممکن ہی نہیں تھا
جواب دیںحذف کریںشجر کے پاءووں مٹی میں گڑے تھے
بہت اچھا، بہت خوب۔
بہت شکریہ وارث بھائی!
جواب دیںحذف کریںذرہ نوازی کے لئے ممنون ہوں.
آپ کی محبت اور حوصلہ افزائی میرے لئے بے حد اہمیت کی حامل ہے.
شکریہ عنیقہ صاحبہ
جواب دیںحذف کریںخوش رہیے۔
کیا خیال کی بلندی ہے!
جواب دیںحذف کریںواہ ۔۔
بہت عمدہ
بہت شکریہ جعفر بھائی!
جواب دیںحذف کریںبہت ہی اچھی غزل ہے یہ والی تو۔
جواب دیںحذف کریںاس کی زمین میں نے چرا لی ہے، یہاں اطلاعاََ عرض ہے تاکہ سند رہے۔
بلاگ پر خوش آمدید نمرہ صاحبہ۔۔۔۔!
جواب دیںحذف کریںغزل آپ کو پسند آئی اس سے اچھی بات کیا ہو سکتی ہے ہمارے لئے۔ رہ بات زمین کی تو زمین تو اُسی کی ہوتی ہے جو اُسے آباد کرلے۔
خوش رہیے۔