خاکسار کی ایک پرانی غزل
قارئینِ بلاگ کے نام
قارئینِ بلاگ کے نام
غزل
اور کیا زندگی رہ گئی
اک مسلسل کمی رہ گئی
وقت پھر درمیاں آگیا
بات پھر ان کہی رہ گئی
پاس جنگل کوئی جل گیا
راکھ ہر سو جمی رہ گئی
زر کا ایندھن بنی فکرِ نو
شاعری ادھ مری رہ گئی
میں نہ رویا نہ کھل کر ہنسا
ہر نفس تشنگی رہ گئی
تم نہ آئے مری زندگی
راہ تکتی ہوئی رہ گئی
پاسِ دریا دلی رکھ لیا
لاکھ تشنہ لبی رہ گئی
پھر فنا کا پیام آگیا
ایک اُمید تھی، رہ گئی
آپ احمدؔ کہاں رہ گئے
اور کہاں زندگی رہ گئی
محمد احمدؔ
mein na roya na khul ker hansa...
جواب دیںحذف کریںher nafas tishnagi reh gai
bohot aala
کیا کہنے احمد بھائی۔۔۔ اعلی اعلی۔۔۔ بہت ہی لاجواب
جواب دیںحذف کریںبہت شکریہ ہما صاحبہ!
جواب دیںحذف کریںبہت شکریہ ذوالقرنین بھائی!
جواب دیںحذف کریںشاد آباد رہیے۔