راہ مسدود ہے
ہر طرف کتنی چھوٹی بڑی گاڑیاں
آڑی ٹیڑھی پھنسی بیچ چوراہے پر
ڈرائیور* پان کی پیک منہ میں لئے
گالیاں دے رہے ہیں ہوا میں کسی
دوسرے ڈرائیور کا تصوّر کیے
پان کی پیک، بس کا دھواں
ڈرائیور کے غلاظت بھرے
منہ سے اُگلی ہوئی گالیاں
جُز تعفّن نہیں کچھ، نہیں کچھ یہاں
نظم مفقود ہے
راہ مسدود ہے
اُس کو جانے کی جلدی تھی
اُس نے غلط راہ لی
اُس کی جلدی کا عفریت
کتنے ہی لوگوں کے معمول کو کھا گیا
اب سبھی گاڑیاں
راستے میں پھنسی ہیں
کئی ہاتھ ہارن سے چمٹے ہوئے ہیں
مگر کوئی بڑھ کر کہاں دیکھتا ہے
کہ سُلجھاؤ کا راستہ ہے کہاں
سوچ مفقو د ہے
راہ مسدود ہے
محمد احمدؔ
نوٹ: انگریزی لفظ ڈرائیور کو فاعلن کے وزن پر باندھا گیا ہے جو اپنے اصل تلفظ سے زیادہ قریب ہے۔
بہت خوبصورت نظم۔۔۔۔۔
جواب دیںحذف کریںبہت شکریہ نین بھائی!
جواب دیںحذف کریںجلدی کا عفریت ! واہ!
جواب دیںحذف کریںنظم کا بنیادی خیال بہت اچھا ہے احمد بھائی! سلامت رہیں!
۔ ظہیر احمد
بہت خوبصورت قبلہ عمدہ نظم
جواب دیںحذف کریںبہت بہت شکریہ ظہیر بھائی اور حسن محمود بھائی!
جواب دیںحذف کریںحوصلہ افزائی کے لئے ممنون ہوں۔