غزل
یاد آتے رہنا بس
دل دُکھاتے رہنا بس
اور کام کیا تم کو
آزماتے رہنا بس
دل پہ گرد کتنی ہو
چمچماتے رہنا بس
زندگی یہی تو ہے
مسکراتے رہنا بس
حالِ دل رہے دل میں
گنگناتے رہنا بس
اور سکھاتے رہنا بس
بات بات پر ہنسنا
اور ہنساتے رہنا بس
دل شکستہ کوئی ہو
دل بڑھاتے رہنا بس
دل کے ساز پر اکثر
گیت گاتے رہنا بس
محمد احمدؔ
بہت خوبصورت
جواب دیںحذف کریںبہت شکریہ گمنام ۔۔۔۔!
جواب دیںحذف کریںبے حد خوب
جواب دیںحذف کریںدل پہ گرد کتنی ہو
چمچماتے رہنا بس
حالِ دل رہے دل میں
گنگناتے رہنا بس
بہت شکریہ ہما
جواب دیںحذف کریںخوش رہیے۔