غزل
یوں تو کہنے کو بہت لوگ شناسا میرے
کہاں لے جاؤں تجھے اے دلِ تنہا میرے
وہی محدود سا حلقہ ہے شناسائی کا
یہی احباب مرے ہیں، یہی اعدا میرے
میں تہِ کاسہ و لب تشنہ رہوں گا کب تک
تیرے ہوتے ہوئے ، اے صاحبِ دریا میرے
مجھ کو اس ابرِ بہاری سے ہے کب کی نسبت
پر مقدر میں وہی پیاس کے صحرا میرے
دیدہ و دل تو ترے ساتھ ہیں اے جانِ فراز
اپنے ہمراہ مگر خواب نہ لے جا میرے
احمد فراز
یوں تو کہنے کو بہت لوگ شناسا میرے
کہاں لے جاؤں تجھے اے دلِ تنہا میرے
وہی محدود سا حلقہ ہے شناسائی کا
یہی احباب مرے ہیں، یہی اعدا میرے
میں تہِ کاسہ و لب تشنہ رہوں گا کب تک
تیرے ہوتے ہوئے ، اے صاحبِ دریا میرے
مجھ کو اس ابرِ بہاری سے ہے کب کی نسبت
پر مقدر میں وہی پیاس کے صحرا میرے
دیدہ و دل تو ترے ساتھ ہیں اے جانِ فراز
اپنے ہمراہ مگر خواب نہ لے جا میرے
احمد فراز




10 تبصرہ جات : اپنی رائے کا اظہار کریں:
بہت عمدہ
ویسے فراز صاحب ہمیں کوئی خاص پسند نہیں پر ان کی کوئی کوئی غزل لاجواب ہے اور یہ ان میں سے ہے
واہ کیا خوبصورت غزل ہے، بہت شکریہ احمد صاحب۔
اچھی بات اچھی ہوتی ہے خواہ بتانے والا بُرا ہو ۔ اسی طرح بُری بات بُری ہوتی ہے خواہ بتانے والا بہت اچھا ہو ۔ علی صاحب کی طرح مجھے بھی احمد فراز صاحب پسند نہيں رہے ليکن يہ اشعار اس وقت اچھے محسوس ہوئے ۔ ليکن شکر گزار آپ کا ہوں کہ آپ کی وساطت سے پڑھنے کو ملے
علی صاحب،
انتخاب کی پسندیدگی کا شکریہ!
یوں تو پسند اپنی اپنی ہوتی ہے لیکن فراز صاحب تو ایک بڑے حلقے میں پسند کیے جاتے ہیں۔ اور مجھے تو فراز صاحب کا ہر کلام ایک سے بڑھ کر ایک لگتا ہے اور میں جب بھی پڑھتا ہوں سر دھنتا ہوں۔
بہت شکریہ وارث بھائی۔۔۔۔!
افتخار صاحب،
ہم تو فراز صاحب کو بھی اچھوں بلکہ بہت اچھوں میں ہی شمار کرتے ہیں۔
آپ کی توجہ کا بے حد شکریہ۔ ۔۔۔۔!
بہت خوب، بہت پیاری غزل ہے۔۔
کاشفی بھائی،
بلاگ پر خوش آمدید،
انتخاب آپ کو پسند آیا ہمیں اور کیا چاہیے۔
خوش رہیے۔
عمدہ انتخاب ۔ ویسے محمد احمد بھائی بلاگ بہت خوب صوت ہے ۔ ماشاء اللہ ۔
@ukashah
بلاگ پر خوش آمدید ۔۔۔۔!
انتخاب کی پسندیدگی کا شکریہ۔۔۔۔!
Post a Comment
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لئے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کراسے تبصرے کے خانے میں پیسٹ کردیں۔