صدائے شکستِ نکہت و رنگ

غزل

دیارِ عشق کا یہ حادثہ عجیب سا تھا
رُخِ رقیب پہ بھی پرتوِ حبیب سا تھا

فراق زخم سہی، کم نہ تھی جراحتِ وصل
معانقہ مرے محبوب کا، صلیب سا تھا

ترے جمال کی سرحد سے کبریا کا مقام
بہت قریب تو کیا تھا، مگر قریب سا تھا

سنی ہے میں نے صدائے شکستِ نکہت و رنگ
خزاں کی راہ میں ہر پھول ، عندلیب سا تھا

برادرانِ وطن کے سلوک کی سوگند
ندیمؔ یوسفِ کنعاں کا ہم نصیب سا تھا

احمد ندیم قاسمی

4 تبصرہ جات : اپنی رائے کا اظہار کریں:

ali said...

بہت خوب

محمد یاسرعلی said...

بہت خوب احمد بھائی اچھا انتخاب ہے

محمد وارث said...

واہ بہت خوب

محمد احمد said...

@ علی صاحب،
@ یاسر صاحب،
@ وارث بھائی ۔

بہت شکریہ آپ کی توجہ اور تبصرے کا۔

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لئے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کراسے تبصرے کے خانے میں پیسٹ کردیں۔