غزل
سنگ ہوا کے کھیل رچانا بھول گئے
شام ڈھلی تو دیپ جلانا بھول گئے
دل آنگن میں دھوپ غموں کی کیا پھیلی
جگنو آنکھوں میں مسکانا بھول گئے
تعبیروں کی تعزیروں کا خوف رہا
وہ سمجھے ہم خواب سنانا بھول گئے
صدیاں جیسے لمحوں میں آ ٹھہری ہوں
لمحے جیسے آنا جانا بھول گئے
جب قحطِ اجناس ٹلا احساس ہوا
بستی والے پھول اُگانا بھول گئے
سِسکی سِسکی ہونٹوں کو مسکان کیا
پلکوں پلکوں باڑ لگانا بھول گئے
تیز ہوا کو خاک اُڑانا یاد رہا
بادل کیوں بارش برسانا بھول گئے
بے صبری یادیں رستے میں آن ملیں
ہم دیوانے گھر بھی جانا بھول گئے
بادِ صبا نے اور دریچے دیکھ لئے
ہم بھی احمدؔ گیت سہانا بھول گئے
سنگ ہوا کے کھیل رچانا بھول گئے
شام ڈھلی تو دیپ جلانا بھول گئے
دل آنگن میں دھوپ غموں کی کیا پھیلی
جگنو آنکھوں میں مسکانا بھول گئے
تعبیروں کی تعزیروں کا خوف رہا
وہ سمجھے ہم خواب سنانا بھول گئے
صدیاں جیسے لمحوں میں آ ٹھہری ہوں
لمحے جیسے آنا جانا بھول گئے
جب قحطِ اجناس ٹلا احساس ہوا
بستی والے پھول اُگانا بھول گئے
سِسکی سِسکی ہونٹوں کو مسکان کیا
پلکوں پلکوں باڑ لگانا بھول گئے
تیز ہوا کو خاک اُڑانا یاد رہا
بادل کیوں بارش برسانا بھول گئے
بے صبری یادیں رستے میں آن ملیں
ہم دیوانے گھر بھی جانا بھول گئے
بادِ صبا نے اور دریچے دیکھ لئے
ہم بھی احمدؔ گیت سہانا بھول گئے




7 تبصرہ جات : اپنی رائے کا اظہار کریں:
بہت خوب جناب..
کیا خوبصورت غزل کہی ہے احمد صاحب، لاجواب۔ جی خوش ہو گیا۔ اور یہ اشعار تو بہت پسند آئے
تعبیروں کی تعزیروں کا خوف رہا
وہ سمجھے ہم خواب سنانا بھول گئے
بادِ صبا نے اور دریچے دیکھ لئے
ہم بھی احمد گیت سہانا بھول گئے
واہ واہ واہ
بہت شکریہ جواد صاحب!
۔
بہت شکریہ وارث بھائی!
یہ غزل زرا پہلے کی ہے سوچا بلاگ پر بھی پیش کردی جائے.
بہت عمدہ جناب
تیز ہوا کو خاک اُڑانا یاد رہا
بادل کیوں بارش برسانا بھول گئے
کیا بات ہے
بلال بھائی، بلاگ پر خوش آمدید ۔
تبصرے اور پزیرائی کے لئے بے حد ممنون ہوں۔
Post a Comment
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لئے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کراسے تبصرے کے خانے میں پیسٹ کردیں۔